قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ لَعْقِ الْأَصَابِعِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3269.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا، فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ، حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا» قَالَ: سُفْيَانُ، سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ قَيْسٍ، يَسْأَلُ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ، أَرَأَيْتَ حَدِيثَ عَطَاءٍ: «لَا يَمْسَحْ أَحَدُكُمْ يَدَهُ، حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا» عَمَّنْ هُوَ؟ قَالَ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: فَإِنَّهُ حُدِّثْنَاهُ عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: حَفِظْنَاهُ مِنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَبْلَ أَنْ يَقْدَمَ جَابِرٌ عَلَيْنَا، وَإِنَّمَا لَقِيَ عَطَاءٌ جَابِرًا فِي سَنَةٍ جَاوَرَ فِيهَا بِمَكَّةَ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: انگلیاں چاٹنے کابیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3269.   حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، نبیﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ نہ پونچھے جب تک اسے چاٹ نہ لے، یا چٹوا نہ لے۔‘‘ سفیان بن عیینہ رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: میں نے عمران بن قیس کو عمر بن دینا ر سے سوال کرتے ہوئے سنا، انہوں نے پوچھا: عطاء کی اس حدیث (لَا يَمْسَحُ أَحَدُكُمْ يَدَهُ حَتّٰي يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا) کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ کس (صحابی) سے مروی ہے؟ عمروبن دینار نے کہا: حضرت ابن عباس ؓ سے۔ عمر بن قیس نے کہا: ہمیں یہ حدیث حضرت جابر ؓ سے بیان کی گئی ہے۔ عمرو بن دینار نے کہا: حضرت جابر کے ہمارے پاس آنے سے پہلے ہم نے یہ حدیث عطاء عن ابن عباس سے یاد کی ہوئی ہے۔ اور عطاء رحمۃ اللہ نے جابر ؓ سے اس سال ملاقات کی ہے جب مکہ میں وہ ان کے پاس مقیم تھے۔