قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ تَعْلِيقِ التَّمَائِمِ)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

3531 .   حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُبَارَكٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَأَى رَجُلًا فِي يَدِهِ حَلْقَةٌ مِنْ صُفْرٍ فَقَالَ: «مَا هَذِهِ الْحَلْقَةُ؟» قَالَ: هَذِهِ مِنَ الْوَاهِنَةِ. قَالَ: «انْزِعْهَا فَإِنَّهَا لَا تَزِيدُكَ إِلَّا وَهْنًا»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل 

  (

باب: تعویذ وغیرہ ڈالنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3531.   حضرت عمران بن حصین ؓ سےروایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کے ہاتھ میں پیتل کا حلقہ (چھلا یا کڑا) دیکھا تو فرمایا: ’’یہ حلقہ کیسا ہے؟ ‘‘ اس نے کہا: یہ واہنہ کی بیماری کی وجہ سے ہے۔ آپﷺ نے فرمایا: اسے اتار دےاس سے تیری کمزوری میں اضافہ ہی ہوگا۔‘‘