قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ ذِكْرِ الْقَبْرِ وَالْبِلَى)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4270.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا مَاتَ أَحَدُكُمْ عُرِضَ عَلَى مَقْعَدِهِ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ إِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَمِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَإِنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَمِنْ أَهْلِ النَّارِ يُقَالُ هَذَا مَقْعَدُكَ حَتَّى تُبْعَثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: قبر کا اٰور جسم کے گل سڑ جانے کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

4270.   حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے۔ نبیﷺ نے فرمایا: ’’جب کوئی شخص فوت ہو جاتا ہے۔ تو اسے صبح و شام اس کا ٹھکا نہ دکھایا جاتا ہے ۔ اگر وہ جنتی ہے۔ تو جنت کا ٹھکانہ دکھایا جاتا ہے اور اگر جہنمی ہے۔ تو جہنم کا ٹھکانا دکھایا جاتا ہے۔ یہ تیرا ٹھکا نا ہے۔ حتی کہ تجھے قیامت کے دن (قبر سے) اٹھایا جائےگا۔‘‘