قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا (بَابُ الْأَرْضِ يُطَهِّرُ بَعْضُهَا بَعْضًا)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

533.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ قَالَتْ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ إِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ الْمَسْجِدِ طَرِيقًا قَذِرَةً قَالَ فَبَعْدَهَا طَرِيقٌ أَنْظَفُ مِنْهَا قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَهَذِهِ بِهَذِهِ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں

 

کتاب تمہید  (

باب: زمین کا ایک حصہ دوسرے حصے کو پاک کر دیتا ہے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

533.   قبیلہ بنو عبدالاشہل کی ایک خاتون( ؓ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے مسئلہ پوچھا، میں نے کہا: میرے(گھر) اور مسجد کے درمیان راستہ گندا (اور کوڑے کرکٹ والا) ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس کے بعد صاف راستہ بھی ہے؟‘‘ میں نے کہا: جی ہاں، فرمایا: ’’اس سے اس کی تلافی ہو جائے گی۔‘‘