قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

838 .   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ، أَنَّ أَبَا السَّائِبِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ، فَهِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ» فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، فَإِنِّي أَكُونُ أَحْيَانًا وَرَاءَ الْإِمَامِ، فَغَمَزَ ذِرَاعِي وَقَالَ: يَا فَارِسِيُّ، اقْرَأْ بِهَا فِي نَفْسِكَ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ 

  (

باب: امام کے پیچھے (سورہ فاتحہ)پڑھنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

838.   حضرت ابو سائب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے کوئی نماز پڑھی اور اس میں ام القرآن (سورہٴ فاتحہ) نہ پڑھی تو وہ (نماز) ناقص ہے، نا مکمل ہے۔ (ابو سائب ؓ فرماتے ہیں) میں نے عرض کیا: حضرت ابو ہریرہ ؓ ! کبھی میں امام کے پیچھے بھی ہوتا ہوں (تو پھر بھی پڑھوں؟) انہوں نے میرے بازو کو دبایا اور فرمایا: اے فارسی! اسے اپنے جی میں (آہستہ) پڑھ لے۔