قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ غِلَظِ تَحْرِيمِ النَّمِيمَةِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

108.02. وَحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أُرَاهُ مَرْفُوعًا، قَالَ: «ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: رَجُلٌ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَى مَالِ مُسْلِمٍ فَاقْتَطَعَهُ». وَبَاقِي حَدِيثِهِ نَحْوُ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ.

مترجم:

108.02.

عمروؒ نے ابو صالحؒ سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی (انہوں (ابو صالحؒ) نے کہا: میرا خیال ہے کہ انہوں (ابو ہریرہؓ) نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے مرفوعاً روایت کی) آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تین (قسم کے لوگ) ہیں جن سے اللہ بات کرے گا نہ ان کی طرف دیکھے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے، ایک آدمی جس نے عصر کے بعد مسلمان کے مال کے لیے قسم اٹھائی اور اس کا حق مار لیا۔‘‘ حدیث کا باقی حصہ اعمش کی حدیث جیسا ہے۔