قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ بَيَانِ أَنَّ الدُّخُولَ فِي الصَّوْمِ يَحْصُلُ بِطُلُوعِ الْفَجْرِ، وَأَنَّ لَهُ الْأَكْلَ وَغَيْرَهُ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ،)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1091.01. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ التَّمِيمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا أَبُو غَسَّانَ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ} [البقرة: 187] قَالَ: " فَكَانَ الرَّجُلُ إِذَا أَرَادَ الصَّوْمَ، رَبَطَ أَحَدُهُمْ فِي رِجْلَيْهِ الْخَيْطَ الْأَسْوَدَ وَالْخَيْطَ الْأَبْيَضَ، فَلَا يَزَالُ يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُ رِئْيُهُمَا فَأَنْزَلَ اللهُ بَعْدَ ذَلِكَ: {مِنَ الْفَجْرِ} [البقرة: 187] فَعَلِمُوا أَنَّمَا يَعْنِي بِذَلِكَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ "

مترجم:

1091.01.

ابو غسان نےکہا: مجھے ابو حازم نے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث سنائی، کہا، جب یہ آیت نازل ہوئی ’’اور کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ سفید دھاگا تمہارے لیے سیاہ دھاگے سے ممتاز ہو جائے‘‘ جب کوئی آدمی روزہ رکھنے کا ارادہ کرتا، وہ اپنے پاؤں میں ایک سیاہ دھاگا اور ایک سفید دھاگا باندھ لیتا، اس کے بعد وہ کھاتا اور پیتا رہتا یہاں تک کہ اس کے سامنے ان کا منظر (سفید ہے یہ سیاہ) ظاہر ہو جاتا، اس پر اللہ تعالی نے ﴿مِنَ الْفَجْرِ‌﴾ (فجر کا) کے الفاظ نازل فرمائے۔ لوگوں نے جان لیا کہ اس سے مراد رات اور دن ( کو الگ کرنے والے دھاگے) ہیں۔ سیاہ وسفید دھاگے سے رات اور دن مراد ہے۔