قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ بَيَانِ وَقْتِ انْقِضَاءِ الصَّوْمِ وَخُرُوجِ النَّهَارِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1101.01. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، وَعَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ قَالَ لِرَجُلٍ: «انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا» فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَوْ أَمْسَيْتَ، قَالَ: «انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا» قَالَ: إِنَّ عَلَيْنَا نَهَارًا، فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ فَشَرِبَ، ثُمَّ قَالَ: «إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا - وَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ - فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ»

مترجم:

1101.01.

علی بن مسہر اور عباد بن عوام نے شیبانی سے، انھوں نے حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے جب سورج غروب ہو گیا،  آپﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا: ’’(سواری سے) نیچے اتر کر ہمارے لیے ستو ملاؤ‘‘ تو اس نے کہا: االلہ کے رسول ﷺ! اگر شام کر لیں (تو بہتر ہے!) آپﷺ نے فرمایا: ’’نیچے اتر کر ہمارے لیے ستو ملاؤ۔‘‘ اس نے کہا: (ابھی) ہم پر دن (کا اجالا موجود) ہے۔ اس کے بعد وہ نیچے اترا اور آپﷺ کے لیے ستو بنائے تو آپﷺ نے نوش فرما لیے، پھر آپﷺ نے فرمایا: ’’جب رات کو دیکھو وہ ادھر سے آ گئی۔۔۔ اور آپﷺ نے مشرق کی طرف اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔۔۔ تو حقیقتاً روزہ دار نےافطار کرلیا۔