قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ بَيَانِ أَنَّ الْقُبْلَةَ فِي الصَّوْمِ لَيْسَتْ مُحَرَّمَةً عَلَى مَنْ لَمْ تُحَرِّكْ شَهْوَتَهُ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1106.01. حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ: أَسَمِعْتَ أَبَاكَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ» فَسَكَتَ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ: نَعَمْ

مترجم:

1106.01.

سفیان نے کہا: میں نے عبدالرحمٰن بن قاسم (بن محمد بن ابی بکر) سے کہا: کیا آپ نے اپنے والد کو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی اکرم ﷺ روزے کی حالت میں ان کو چوم لیتے تھے؟ وہ کچھ دیر خاموش رہے، پھر کہا: ہاں۔