قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ جَوَازِ الصَّوْمِ وَالْفِطْرِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ لِلْمُسَافِرِ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ إِذَا كَانَ سَفَرُهُ مَرْحَلَتَيْنِ فَأَكْثَرَ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1113.04. وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «سَافَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ عُسْفَانَ، ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ شَرَابٌ، فَشَرِبَهُ نَهَارًا لِيَرَاهُ النَّاسُ، ثُمَّ أَفْطَرَ حَتَّى دَخَلَ مَكَّةَ» قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: فَصَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَفْطَرَ، فَمَنْ شَاءَ صَامَ، وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ

مترجم:

1113.04.

مجاہد نے طاؤس سے، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ رمضان میں سفر پر نکلے تو آپ ﷺ نے روزہ رکھا یہان تک کہ عسفان کے مقام پر پہنچ گئے۔ پھر  آپ ﷺ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی تھا، پھر آپ ﷺ نے اسے دن کے وقت ہی پی لیا تاکہ لوگ اس بات کو دیکھ لیں، پھر آپﷺ نے روزے ترک کر دیے یہاں تک کہ آپ ﷺ مکہ میں داخل ہو گئے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے (سفر میں) روزے رکھے بھی اور افطار بھی کیے، (اب) جو چاہے رکھ لے اور جو چاہے افطار کر لے۔