قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الرَّمَلِ فِي الطَّوَافِ وَالْعُمْرَةِ، وَفِي الطَّوَافِ الْأَوَّلِ فِي الْحَجِّ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1264.02. وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: «إِنَّ قَوْمَكَ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ بِالْبَيْتِ، وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَهِيَ سُنَّةٌ»، قَالَ: صَدَقُوا وَكَذَبُوا

مترجم:

1264.02.

ابن ابی حسین نے ابو طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا: آپ کی قوم کا خیال ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ (کے طواف میں) اورصفا مروہ کے درمیان میں رمل کیا تھا، اور یہ سنت ہے۔ انھوں نے فرمایا: انھوں نے صحیح بھی کہا اورغلط بھی۔