قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ مَنْ حَلَقَ قَبْلَ النَّحْرِ، أَوْ نَحَرَ قَبْلَ الرَّمْيِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1306.03. وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، أَخْبَرَنَا عِيسَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ شِهَابٍ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَا هُوَ يَخْطُبُ يَوْمَ النَّحْرِ، فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ: مَا كُنْتُ أَحْسِبُ، يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَّ كَذَا وَكَذَا، قَبْلَ كَذَا وَكَذَا، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، كُنْتُ أَحْسِبُ أَنَّ كَذَا، قَبْلَ كَذَا وَكَذَا، لِهَؤُلَاءِ الثَّلَاثِ، قَالَ: «افْعَلْ وَلَا حَرَجَ»

مترجم:

1306.03.

عیسیٰ نے ہمیں ابن جریج سے خبر دی کہا، میں نے ابن شہاب سے سنا کہہ رہے تھے، عیسیٰ بن طلحہ نے مجھے حدیث بیان کی، کہا مجھے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث بیان کی کہ، اس دورا ن میں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قر بانی کے دن خطبہ دے رہے تھے کو ئی آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف (رخ کر کے) کھڑا ہوا اور کہا اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، میں نہیں سمجھتا تھا کہ فلا ں کام  فلاں سے پہلے ہے، پھر کو ئی اور آدمی آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرا خیال تھا کہ فلا ں کا م فلا ں فلاں سے پہلے ہو گا، (انھوں نے) ان تین کا موں (سر منڈوانے، رمی اور قر بانی کے بارے میں پو چھا تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا: ’’(اب) کر لو کو ئی حرج نہیں۔‘‘