تشریح:
فوائد ومسائل
اگر ولی بلوعت سے پہلے لڑکی کا نکاح کر دے تو وہ جائز ہو گا۔ لیکن بالغ ہونے کے بعد لڑکی کو اختیار ہو گا کہ وہ چاہے تو اس شادی کو قبول کرے اور چاہے تو اس کو مسترد کردے۔ اس کوخیارِ بلوغ کہا جاتا ہے۔ اگر معاشرے کی خرابی کی بنا پر کم سن لڑکی کے نکاح کی اجازت غلط طور پر استعمال ہو رہی ہو جیسے آج کل دیکھنے میں آرہا ہے فو حکومت کو لوگوں کے مشورے سے اس پر انتظامی طور پر پابندی لگانے اور ضرورت ہو تو پابندی اٹھانے دونوں باتوں کی اجازتہے۔