تشریح:
فوائد ومسائل:
ان احادیث سے ثابت ہو گیا کہ محض ظاہریہ مشابہت، خصوصا چہرے کی رنگت وغیرہ کی بنا پر یہ فیصلہ نہیں ہو سکتا کہ وہ جس کے گھر میں پیدا ہوا ہے اس کا نہیں، بسا اوقات مشابہت ددھیال یا ننھیال کے کسی بھی دور و نزدیک کے فرد کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ موجودہ سائنس ’’جین‘‘ کے حوالے سے اس کی اچھی وضاحت کرتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت بڑے حکیمانہ طریقے سے اس اعرابی کو یہ بات سمجھا دی۔ آپﷺ کے سمجھانے کے انداز پر ساری دنیا کی فصاحت و بلاغت قربان!۔