تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) قرآن مجید حقوق کی پاسداری کا حکم دیتا ہے۔ جس شخص نے غلام کی قیمت ادا کی، آزاد کرتے ہوئے وہ اس قیمت کا ایثار کر رہا ہے۔ ولاء کا حق اسی کا ہے۔ کسی بھی صورتِ حال سے فوائدہ اٹھاتے ہوئے، شرطیں وغیرہ لگا کر اسے اس حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ بریرہ رضی اللہ تعالی عنہا کو بیچنے والے جب اس کی پوری قیمت کر لیں گے تو ان کا حق باقی نہیں رہ جائے گا۔
(2) یہ ’’بیع وشرط‘‘ کا معاملہ ہے جس سے منع کیا گیا ہے۔ اصول یہ ہے کہ اگر شرط ارکانِ بیع سے خارج ہے تو بیع جائز ہو گی، شرط فاسد ہو گی اور اگر شرط ارکانِ بیع میں سے کسی میں خلل انداز ہو تو بیع اور شرط دونوں باطل ہوں گے۔