تشریح:
فوائد ومسائل:
اس وقت مدینہ میں شامی گندم، سمراء کی قیمت زیادہ تھی۔ آپ ﷺ نے دودھ کے بدلے میں عام طور پر کھائے جانے والے کھانے، اور عرب کے اکثر حصوں میں کھجور تھی کا ایک صاع دینے کا حکم دیا۔ کھجور اس وقت گندم وغیرہ سے سستی تھی۔ اس حدیث میں طعام کا لفظ آیا ہے۔ اس لیے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نےکہا ہے کہ کسی علاقے میں جو عام کھانا ہو اس کا ایک صاع دودھ کی قیمت کےطور پر دے دے۔ دودھ جتنا بھی ہو یہی واپس کرے۔