تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) بیع میں مکمل رضا مندی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے سے سچ بولیں، اگر کوئی عیب ہے تواسے بیان کریں۔ ایسی بیع میں برکت ہے۔ ایسی بیع کرنے والوں کے کاروبارمیں بھی برکت ہوتی ہے۔
(2) ہاتھیوں والے سال (عام الفیل) سے تیرہ برس قبل حضرت حکیم رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ صفیہ اسدیہ حمل کی حالت میں دوسری عورتوں کے ساتھ بیت اللہ کے اندر داخل ہوئیں وہیں ان کی پیدائش کا وقت آ گیا اور وہ کعبہ شریف کے اندر ہی پیدا ہوئے۔ وہ رسول اللہ ﷺ کے دوست تھے بعثت کے بعد بھی یہ آپﷺ سے بہت محبت کرتے تھے، لیکن اسلام لانے میں تأخیر ہوئی اور فتح مکہ والے سال مسلمان ہوئے۔ انھوں نے 54ھ میں وفات پائی۔