قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ بَيَانِ الزَّمَنِ الَّذِي لَا يُقْبَلُ فِيهِ الْإِيمَانُ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

159.02. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، وَاللَّفْظُ لَأَبِي كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ، فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ، قَالَ: «يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ تَدْرِي أَيْنَ تَذْهَبُ هَذِهِ؟» قَالَ: قُلْتُ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " فَإِنَّهَا تَذْهَبُ فَتَسْتَأْذِنُ فِي السُّجُودِ، فَيُؤْذَنُ لَهَا وَكَأَنَّهَا قَدْ قِيلَ لَهَا: ارْجِعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ، فَتَطْلُعُ مِنْ مَغْرِبِهَا "، قَالَ: ثُمَّ قَرَأَ فِي قِرَاءَةِ عَبْدِ اللهِ: وَذَلِكَ مُسْتَقَرٌّ لَهَ.

مترجم:

159.02.

ابو معاویہؒ نے کہا: ہمیں اعمشؒ نے ابراہیم تیمیؒ سے سابقہ سند کے ساتھ حضرت ابو ذرؓ سے روایت کی، انہوں نےکہا: میں مسجد میں داخل ہوا جبکہ رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے، جب سورج غائب ہو گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اے ابو ذر! کیا تم جانتے ہو یہ سورج کہاں جاتا ہے؟‘‘ کہا: میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جاننے والے ہیں۔ فرمایا: ’’یہ جاتا ہے، پھر سجدے کی اجازت مانگتا ہے، تو اسے سجدے کی اجازت دی جاتی ہے، (پھر یوں ہو گا کہ) جیسے اس سے کہہ دیا گیا ہو (اس میں اشارہ ہے کہ ہم حقیقت کو نہیں سمجھ سکتے، ہمیں تمثیلا اس کی خبر دی جا رہی ہے) کہ جس طرف سے آئے تھے، ادھر لوٹ جاؤ۔ تو یہ اپنی غروب ہونے والے سمت سے طلوع ہو جائے گا۔‘‘ابو ذرؓ نے کہا: پھر آپ نے (﴿تَجْرِي لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا﴾ کے بجائے) عبد اللہ بن مسعودؓ کی روایت کردہ قراءت کے مطابق پڑھا:﴿وَذَلِكَ مُسْتَقَرٌّ لَهَا﴾ ’’یہ اس کا مستقر ہے۔‘‘