قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ وَالمُزَارَعَةِ (بَابُ بَيْعِ الْبَعِيرِ وَاسْتِثْنَاءِ رُكُوبِهِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1599.08. حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَتَخَلَّفَ نَاضِحِي وَسَاقَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ فِيهِ: فَنَخَسَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ لِي: «ارْكَبْ بِاسْمِ اللهِ»، وَزَادَ أَيْضًا قَالَ: فَمَا زَالَ يَزِيدُنِي وَيَقُولُ: «وَاللهُ يَغْفِرُ لَكَ»

مترجم:

1599.08.

ابونضرہ نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ  سے روایت کی، انہوں نے کہا: ایک سفر میں ہم نبی ﷺ کے ساتھ تھے، میرا اونٹ پیچھے رہ گیا ۔۔ اور (پوری) حدیث بیان کی اور اس میں کہا: رسول اللہ ﷺ نے اسے کچوکا لگایا، پھر مجھ سے فرمایا: ’’اللہ کا نام لے کر سوار ہو جاؤ۔" اور یہ اضافہ بھی کیا، کہا: آپﷺ مسلسل مجھے زیادہ کی پیشکش کرتے اور فرماتے رہے: ’’اللہ تمہیں معاف فرمائے۔‘‘