تشریح:
فوائدومسائل:
(1) بیع سلم یا سلف تبھی صحیح ہو گی جب اس چیز کا وزن یا ماپ متعین ہو جو دیر سے ملنی ہے اور مدت بھی متعین ہو۔ یہ دونوں شرطیں پوری نہ ہوں تو بیع جائز نہ ہوگی۔ مدینہ کے لوگ کھجور ہی کی بیع سلم کرتے تھے، اس لیے آپﷺ نے اسی کا نام لیا۔ یہ بیع کسی بھی جنس یا چیز کی ہو، اس کے لیے شرط یہی ہے۔