تشریح:
فوائدومسائل:
حضرت معمر رضی اللہ تعالی عنہ نے عمومی الفاظ کے ساتھ ذخیرہ اندوزی کے گناہ ہونے کی روایت بیان کی۔ انھیں رسول اللہ ﷺ کے حکم کا مقصود، کہ اس سے قلت کے زمانے میں کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی مراد ہے، معلوم تھا اور وہ یہ بات اس طرح بیان کرتے تھے کہ سننے والوں کو معلوم ہو جاتا کہ اس سے کس طرح کی ذخیرہ اندوزی مراد ہے۔ انکا عمل اس روایت کے خلاف نہ تھا بلکہ اس کے مطابق اور اس کے مفہوم کی وضاحت کرنے والا تھا۔