تشریح:
فوائدومسائل:
اگلی احادیث میں ہے کہ بشیر رضی اللہ تعالی عنہ اپنی بیوی کے کہنے سے اس عطیہ پر رسول اللہ ﷺ کو گواہ بنانا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ غلام کو بھی ساتھ لائے۔ رسول اللہ ﷺ نے پیار سے نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالی عنہ سے، جو اس وقت چھوٹے بچے تھے، غلام کے بارے میں پوچھا۔ اس طرح بات کا آغاز ہوا۔ مختلف احادیث میں مختلف تفصیلات بیان ہوئ ہیں۔ سب کو ملائیں تو مفصل واقعہ سامنے آ جاتا ہے۔