تشریح:
فوائدومسائل:
(1) ان شاء اللہ قسم میں استثناء اور معاملے کے اللہ کے حوالے کرنے اور اس کی تکمیل میں اللہ کی مدد حاصل کرنے کے لیے ہے۔
(2) اگر کوئی شخص کوئی کام کرنے کی قسم کھاتا ہے اور ان شاء اللہ کہتا ہے تو قسم پوری نہ ہونے کی صورت میں اس کو کفارہ نہیں دینا پڑے گا۔
(3) اس سے وہ قسم مراد ہے جو مستقبل کے حوالے سے کھائی جائے، جو گزر چکا ہو اس کے بارے میں ان شاء اللہ کہنے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا۔
(4) کسی مخاصمت یا اختلاف کی صورت میں کسی فریق کو یقین دہانی کرانے کے لیے کھائی گئی قسم ہر صورت پوری کرنا ضروری ہے۔