تشریح:
فوائدومسائل:
(1) ذی قرد، مدینہ سے کچھ فاصلے پر پانی کے چشمے کا نام ہے، یہ بلادِ غطفان کے قریب واقع ہے۔
(2) رُضع، رضیع کی جمع ہے۔ رضیع اس بچے کو کہتے ہیں جسے دودھ پلایا جا رہا ہو۔ شارحین حدیث نے رجز کے سیاق و سباق میں اس لفظ کے کئی طرح کے ممکنہ معانی بیان کیے ہیں۔ ایک معنیٰ یہ بھی ہے کہ جنہوں نے کم مرتبہ عورتوں کا دودھ پیا ہے آج ان کی ہلاکت کا دن ہے۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے متعدد معانی کے ضمن میں اس کا مدحیہ مفہوم بھی بیان کیا ہے: کہ آج ان کا دن ہے جنہیں خود جنگ نے ماں بن کر دودھ پلایا ہے۔ (فتح الباري: 7/4194) ہماری زبانوں میں دودھ پینے کا مدحیہ مفہوم ہی مراد لیا جاتا ہے۔ ہم نے اسی کے مطابق ترجمہ کیا ہے۔