تشریح:
فائدہ:
آپﷺ نے پوچھنے والے کے دور دراز کے وطن کی مناسبت سے الفاظ استعمال کرتے ہوئے جواب دیا۔ بحار کے معنے پانی کے بھی ہیں اور انانسی بستیوں کے بھی۔ ان الفاظ میں جامعیت ہے، آپﷺ نے یہ ارشاد فرمایا کہ جہاں ہو، اپنی آبادیوں میں، چاہے وہ دریاؤں اور سمندروں کے پار بھی ہوں، نیک عمل کرنے رہو، اللہ ان میں سے کسی عمل کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔ ہجرت کا اصل مقصود بھی یہی تھا کہ کفار کی طرف سے ڈالی گئی رکاوٹوں کے بغیر آزادی سے دین پر عمل کیا جا سکے۔