تشریح:
فائدہ:
بعض شارحین نے دشمن کا مقابلہ کرنے کا یہ مفہوم لیا ہے کہ قرآن مجید پڑھ کر، اس کے بعض حصوں، خصوصاً متشابہات کو سیاق و سباق سے الگ کر کے تمھارے ساتھ بحث کریں گے اور تمھارے عوام کومتشابہات میں مبتلا کر کے انھیں کمزور کریں گے۔ یہ دونوں باتیں اپنی جگہ درست ثابت ہوئی ہیں۔ دشمن تشکیک پیدا کرنے کے علاوہ قرآن مجید کی بے حرمتی کرتے ہیں اور اس سے بے حد و بے شمار خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کو احتیاط کا حکم تھا، لیکن جو ہوا ہے، ایسا ہو جانا بھی مقدر تھا۔ اب اس کے ازالے کے لیے اللہ کی مدد حاصل کرنی چاہئیے۔ اس کے دین پر پوری طرح عمل کر کے اپنی قوت میں اتنا اضافہ کرنا چاہئیے کہ کفار قرآن مجید، ناموس رسالت اور شعائر اسلامی کے احترام پر مجبور ہو جائیں۔