قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَضَاحِي (بَابُ وَقْتِهَا)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1961.02. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ النَّحْرِ فَقَالَ لَا يَذْبَحَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يُصَلِّيَ قَالَ فَقَالَ خَالِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا يَوْمٌ اللَّحْمُ فِيهِ مَكْرُوهٌ ثُمَّ ذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ هُشَيْمٍ

مترجم:

1961.02.

ابن ابی عدی داؤد سے، انھوں نے (عامر) شعبی سے اور انھوں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا : رسول اللہ ﷺ نے قربانی کے دن ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ’’کو ئی شخص بھی نماز سے پہلے ہر گز (قربانی کا جا نور) ذبح نہ کرے۔‘‘ تو میرے ماموں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ! یہ ایسا دن ہے جس میں گوشت سے دل بھر جا تا ہے ۔ پھر ہشیم کی حدیث کے مانند بیان کیا۔