تشریح:
فائدہ:
ہانڈیاں الٹنے کا حکم اس لیے بھی ہو سکتا ہے کہ انھوں نے صحیح تقسیم کے بغیر جو اور جتنا کسی کے قبضے میں آ گیا، اس پر قبضہ کر لیا اور اس میں سے پکانا شروع کر دیا تھا۔ یہ بطور سزابھی ہوسکتا ہے، اس لیے کہ انھیں ابھی جنگ سے فراغت کا اشارہ نہیں دیا گیا تھا۔ انھوں نے جلد بازی میں اس بات کا خیال نہ کیا کہ دشمن پلٹ کر دھوکے سے حملہ ان پر کر دے گا جس طرح احد میں ہوا تھا ان لوگوں نے آپ ﷺ سے اجازت لیے اور رہنمائی لیے بغیر ہی اپنے طور پر جنگ کو ختم قرار دیتے ہوئے جلدی کرتے ہوئے اگلے کام شروع کر دیے تھے۔