تشریح:
فوائدومسائل:
(1) اس حدیث سے روافض کے عقیدے کی تردید ہوتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے خاص کوئی وصیت فرمائی تھی۔ نیز بعض اہل بدعت کے اس نظریے کی تردید تھی ہوجاتی ہے کہ نبی کریمﷺ نے اصل وحی کی تعلیم صرف حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کودی ہے جو اس فرآن سے بہت زیادہ ہے۔
(2) زمین کی حد بندی کا نشان تبدیل کرنے سے مراد یا تو صحرائی راستوں کے نشانات ہیں جن کی مدد سے مسافر بھٹکنے سے محفوظ رہتے ہیں۔ ان نشانات کو مٹانے سے ان کی موت کا خطرہ ہے لہٰذا یہ سخت گناہ ہے یا وہ نشانات اور علامات مراد ہیں جن ساتھ لوگوں کی ملکیت کی حد بندی ہوتی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔