قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ فَضِيلَةِ الْخَلِّ وَالتَّأَدُّمِ بِهِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2052.01. حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ عَنْ الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي ذَاتَ يَوْمٍ إِلَى مَنْزِلِهِ فَأَخْرَجَ إِلَيْهِ فِلَقًا مِنْ خُبْزٍ فَقَالَ مَا مِنْ أُدُمٍ فَقَالُوا لَا إِلَّا شَيْءٌ مِنْ خَلٍّ قَالَ فَإِنَّ الْخَلَّ نِعْمَ الْأُدُمُ قَالَ جَابِرٌ فَمَا زِلْتُ أُحِبُّ الْخَلَّ مُنْذُ سَمِعْتُهَا مِنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ و قَالَ طَلْحَةُ مَا زِلْتُ أُحِبُّ الْخَلَّ مُنْذُ سَمِعْتُهَا مِنْ جَابِرٍ

مترجم:

2052.01.

اسماعیل بن علیہ نے مثنیٰ بن سعید سے حدیث بیان کی، کہا: مجھے طلحہ بن نافع نے حدیث بیان کی کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، کہہ رہے تھے: ایک دن رسول اللہ ﷺ میرا ہاتھ پکڑ کر اپنے گھر لے گئے تو خادم آپ کے لیے روٹی کے کچھ ٹکڑے نکال کر لایا، آپﷺ نے پوچھا: ’’کوئی سالن نہیں ہے؟‘‘ اس نے کہا: تھوڑا سا سرکہ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’بلا شبہ سرکہ عمدہ سالن ہے۔‘‘ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا ہے، میں سرکہ پسند کرتا ہوں اور طلحہ (راوی) نے کہا: جب سے میں نے جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ حدیث سنی ہے، میں بھی سرکے کو پسند کرتا ہوں۔