تشریح:
فائدہ:
میاثر، میثرۃ کی جمع ہے، نرم گدے مراد ہیں جو عام بیٹھنے کے لیے یا زین یا اونٹ کے پالان پر رکھ کر بیٹھنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ اس زمانے میں زیادہ تر ریشم کے بنے ہوتے تھے، اندر کپاس بھری ہوتی تھی۔ حرمت کا سبب یہ ہے کہ کپڑا ریشم کا ہوتا تھا۔ بعض ارغوانی گدے ریشم کے بجائے اونی یا سوتی کپڑے کے ہوتے تھے، یہاں وہ مراد نہیں ہیں۔ بعض فقہاء نے البتہ یہ کہا ہے کہ یہ عجمیوں کے استعمال کی چیز تھی اور وہ اسے ازرہ تکبر استعمال کرتے تھے۔ ان سے مشابہت کے لیے منع کیا گیا۔ پہلی بات راجح ہے۔