قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ جَوَازِ اتِّخَاذِ الْأَنْمَاطِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2083.01. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا تَزَوَّجْتُ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَّخَذْتَ أَنْمَاطًا قُلْتُ وَأَنَّى لَنَا أَنْمَاطٌ قَالَ أَمَا إِنَّهَا سَتَكُونُ قَالَ جَابِرٌ وَعِنْدَ امْرَأَتِي نَمَطٌ فَأَنَا أَقُولُ نَحِّيهِ عَنِّي وَتَقُولُ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا سَتَكُونُ

مترجم:

2083.01.

وکیع نے ہمیں سفیان سے حدیث بیان کی، انھوں نے محمد بن منکدر سےانھوں نے حضرت جابر عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: جب میں نے شادی کی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پو چھا: ’’کیا تم نے بچھونوں کے غلا ف بنائے ہیں؟‘‘ میں نے عرض کی، ہمارے پاس غلا ف کہاں سے آئے؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’اب عنقریب ہوجائیں گے۔‘‘ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میری بیوی کے پاس ایک غلا ف تھا میں اس سے کہتا تھا: اسے مجھ سے دور رکھو، اور وہ کہتی تھی رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ’’عنقریب غلاف ہوا کریں گے۔‘‘