تشریح:
فائدہ:
جوفِ انسانی جسم کے اس حصے کو کہتے ہیں جس میں دل، پھیپھڑے، معدہ اور انتڑیاں وغیرہ رکھی گئی ہیں۔ مقصودیہ ہے کہ اگر انسان کی پوری توجہ روایتی شعرو شاعری کی طرف ہے جس طرح جاہلی دور کے بہت سے لوگوں کا حال تھا، تو اس کے دل میں نہ اللہ کی یاد کی گنجائش باقی رہے گی، نہ کسی اور اچھی با ت کی۔ اس سے اس کی آخرت تباہ ہو جائے گی۔ جبکہ پیٹ کے زخموں سے محض دنیوی زندگی خراب ہو گی۔ عربی میں ’’وری‘‘ پھیپھڑوں کے پیپ بھرے زخم کو کہتے ہیں جو انھیں تباہ کر دیتا ہے۔