قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ شَفَقَتِهِ ﷺ عَلَى أُمَّتِهِ وَمُبَالَغَتِهِ فِي تَحْذِيرِهِمْ مِمَّا يَضُرُّهُمْ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2284.02. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَوْقَدَ نَارًا، فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهَا جَعَلَ الْفَرَاشُ وَهَذِهِ الدَّوَابُّ الَّتِي فِي النَّارِ يَقَعْنَ فِيهَا، وَجَعَلَ يَحْجُزُهُنَّ وَيَغْلِبْنَهُ فَيَتَقَحَّمْنَ فِيهَا، قَالَ فَذَلِكُمْ مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ، أَنَا آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ، هَلُمَّ عَنِ النَّارِ، هَلُمَّ عَنِ النَّارِ فَتَغْلِبُونِي تَقَحَّمُونَ فِيهَا»

مترجم:

2284.02.

ہمام بن منبہ نے کہا: یہ احادیث ہیں جو ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیں رسول سے بیان کیں۔ انھوں نے کئی احادیث بیان کیں، ان میں سے ایک یہ ہے: اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کہ ’’میری مثال اس شخص جیسی ہے جس نے آگ جلائی، جب اس آگ نے اردگرد کو روشن کر دیا تو  پتنگے اور یہ حشرات الارض جو آگ میں (آپڑتے) ہیں اس میں گرنے لگے۔ اس شحص نے انھیں روکنا شروع کر دیا اور وہ (پتنگے وغیرہ) اس پر  غالب آتے گئے اور آگ میں گرتے گئے‘‘ آپﷺ نے فرمایا: ’’یہی میری اور تمہاری مثال ہےمیں تمھیں تمہاری کمروں سے پکڑ کر  آگ سے دور  کرنے والا ہوں، آگ سے ہٹ آؤ۔ آگ سے ہٹ آؤ! اور تم میرے قابو سے نکل جاتے ہو اور آگ میں جا کر گرتے ہو۔‘‘