قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: شمائل

صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ ذِكْرِ كَوْنِهِ ﷺ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2286. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى بُنْيَانًا فَأَحْسَنَهُ وَأَجْمَلَهُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُطِيفُونَ بِهِ، يَقُولُونَ: مَا رَأَيْنَا بُنْيَانًا أَحْسَنَ مِنْ هَذَا، إِلَّا هَذِهِ اللَّبِنَةَ، فَكُنْتُ أَنَا تِلْكَ اللَّبِنَةَ "

مترجم:

2286.

اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انھوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میری اور (سابقہ) انبیاء کی مثال اس آدمی کر طرح ہے جس نے ایک عمارت بنائی اسے اچھا اور خوبصورت بنایا، لوگ اس کے اردگردچکر لگاتے اور کہتے: ہم نے اس سے اچھی کوئی عمارت نہیں دیکھی، سوائے اس ایک اینٹ کے (جو لگنی باقی ہے) تومیں وہی اینٹ ہوں (جس نے اس عمارت کے حسن و جمال کو مکمل کر دیا ہے۔)‘‘