قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: شمائل

صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَاب إِثْبَاتِ حَوْضِ نَبِيِّنَا ﷺ وَصِفَاتِهِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2298. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَزِيعٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ حَارِثَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «حَوْضُهُ مَا بَيْنَ صَنْعَاءَ وَالْمَدِينَةِ» فَقَالَ لَهُ الْمُسْتَوْرِدُ: أَلَمْ تَسْمَعْهُ قَالَ: «الْأَوَانِي»؟ قَالَ: لَا، فَقَالَ الْمُسْتَوْرِدُ: «تُرَى فِيهِ الْآنِيَةُ مِثْلَ الْكَوَاكِبِ»

مترجم:

2298.

ابن ابی عدی نے شعبہ سے، انھوں نے معبد بن خالد سے، انھوں نے حضرت حارثہ (بن وہب خزاعی) رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہ انھوں نے نبی ﷺ سے سنا، آپﷺ نے فرمایا: ’’آپ ﷺ کا حوض (اتنا چوڑا ہے) جتنا صنعاء اور مدینہ کے درمیان (کا فاصلہ) ہے۔ مستورد (ابن شداد) رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان (حضرت حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے کہا: آپ نے رسول اللہ ﷺ سے نہیں سنا، کہ آپﷺ نے فرمایا: ’’برتن‘‘؟ انھوں نے کہا: نہیں تو مستورد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: ’’اس میں برتن ستاروں کی طرح نظر آئیں گے۔‘‘