قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: شمائل

صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ طِيبِ رَائِحَةِ النَّبِيِّ ﷺ وَلِينِ مَسِّهِ وَالتَّبَرُّكِ بِمَسْحِهِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2329. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ، حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ وَهُوَ ابْنُ نَصْرٍ الْهَمْدَانِيُّ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْأُولَى، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى أَهْلِهِ وَخَرَجْتُ مَعَهُ، فَاسْتَقْبَلَهُ وِلْدَانٌ، فَجَعَلَ يَمْسَحُ خَدَّيْ أَحَدِهِمْ وَاحِدًا وَاحِدًا، قَالَ: وَأَمَّا أَنَا فَمَسَحَ خَدِّي، قَالَ: فَوَجَدْتُ لِيَدِهِ بَرْدًا أَوْ رِيحًا كَأَنَّمَا أَخْرَجَهَا مِنْ جُؤْنَةِ عَطَّارٍ "

مترجم:

2329.

سماک نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ (ظہر کی) نماز پڑھی، پھر آپ ﷺ اپنے گھر والوں کی طرف تشریف لے گیے، میں بھی آپﷺ کے ساتھ نکلا، آپﷺ کے سامنے کچھ بچے آئے، آپﷺ نے ایک ایک کرکے ان میں سے ہر کسی کے رخساروں پر ہاتھ پھیرا اور میرے رخساروں پر بھی ہاتھ پھیرا، کہا: میں نے آپﷺ کے دست اقدس کی ٹھنڈک اور خوشبو کو اس طرح  محسوس کیا جیسے آپ نے ابھی عطار کے ڈبے سے ہاتھ باہر نکالا ہو۔