قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: شمائل

صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ إِثْبَاتِ خَاتَمِ النُّبُوَّةِ وَصِفَتِهِ وَمَحَلِّهِ مِنْ جَسَدِهِ ﷺ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2344.01. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكٍ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ، يَقُولُ: " كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ شَمِطَ مُقَدَّمُ رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ، وَكَانَ إِذَا ادَّهَنَ لَمْ يَتَبَيَّنْ، وَإِذَا شَعِثَ رَأْسُهُ تَبَيَّنَ، وَكَانَ كَثِيرَ شَعْرِ اللِّحْيَةِ، فَقَالَ: رَجُلٌ وَجْهُهُ مِثْلُ السَّيْفِ؟ قَالَ: لَا، بَلْ كَانَ مِثْلَ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ، وَكَانَ مُسْتَدِيرًا وَرَأَيْتُ الْخَاتَمَ عِنْدَ كَتِفِهِ مِثْلَ بَيْضَةِ الْحَمَامَةِ يُشْبِهُ جَسَدَهُ

مترجم:

2344.01.

اسرائیل نے سماک سے روایت کی کہ انھوں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: کہ رسول اللہ ﷺ کے سر مبارک اور داڑھی کے اگلے حصے میں ہلکی سے سفیدی آ گئی تھی، جب آپﷺ تیل لگاتے تو وہ نمایاں نہ ہوتے اور جب سر کے بال بکھرے ہوتے تو  نمایاں ہو جاتے اور آپﷺ کی داڑھی کےبال گھنے تھے، ایک شخص کہتے لگا: کیا آپﷺ کا چہرہ تلوار کی مانند (چمکتا ہوا) تھا؟ انہوں نے کہا: نہیں، بلکہ سورج اور چاند کی طرح تھا اور گولائی لیے ہوئے تھا اور میں نے آپﷺ کےکندھے کو قریب کبوتری کے انڈے کے مانند مہر (نبوت) دیکھی تھی، وہ (رنگ میں) آپ کے جسم مبارک سے مشابہ تھی۔