قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: شمائل

صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ كَمْ أَقَامَ النَّبِيُّ ﷺ بِمَكَّةَ وَالْمَدِينَةَ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2350. حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْهُذَلِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: قُلْتُ لِعُرْوَةَ: " كَمْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ؟ قَالَ: عَشْرًا، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: ثَلَاثَ عَشْرَةَ "

صحیح مسلم:

کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان

تمہید کتاب (باب: مکہ اور مدینہ میں نبی کریم ﷺ کتنا عرصہ رہے؟)

مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

2350.

ابومعمر اسماعیل بن ابراہیم ہذلی نے کہا: ہمیں سفیان نے عمرو (بن دینار) سے روایت کی، انھوں نے کہا: میں نے عروہ سے پوچھا: نبی کریم ﷺ (بعثت کے بعد) مکہ میں کتنا عرصہ رہے؟ انھوں نے کہا: دس (سال۔) انھوں (عمرو) نے کہا: میں نے کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما تیرہ(سال) کہتے تھے۔