قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِؓ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2387.01. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ صَائِمًا؟» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: «فَمَنْ تَبِعَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ جَنَازَةً؟» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: «فَمَنْ أَطْعَمَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مِسْكِينًا» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، قَالَ: «فَمَنْ عَادَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَرِيضًا» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا اجْتَمَعْنَ فِي امْرِئٍ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ»

مترجم:

2387.01.

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ ﷺ نے دریا فت کیا: ’’آج تم میں سے کس نے روزہ رکھا ہے؟‘‘ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’آج تم میں سے کون جنازے میں شامل ہوا۔؟‘‘ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’آج تم میں سے کس شخص نے کسی مسکین کو کھا نا کھلایا؟‘‘ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’آج تم میں سے کس شخص نے کسی مریض کی عیادت کی ہے۔؟‘‘ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس کسی آدمی میں یہ سب اوصاف اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔‘‘