قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ فِي فَضْلِ عَائِشَةَؓ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2444.02. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى - قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كُنْتُ أَسْمَعُ أَنَّهُ لَنْ يَمُوتَ نَبِيٌّ حَتَّى يُخَيَّرَ بَيْنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، قَالَتْ: فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، وَأَخَذَتْهُ بُحَّةٌ يَقُولُ: «مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ، وَالشُّهَدَاءِ، وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا» قَالَتْ: فَظَنَنْتُهُ خُيِّرَ حِينَئِذٍ

مترجم:

2444.02.

محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے سعد بن ابرا ہیم سے حدیث بیان کی، انھوں نے عروہ سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، فرمایا: میں سنا کرتی تھی۔ کہ کوئی نبی فوت نہیں ہوتا یہاں تک کہ اس کو دنیا آخرت کے درمیان اختیار دیا جاتا ہے کہا: تو میں نے نبی ﷺ کو مرض الموت میں یہ فرماتے ہوئے سنا۔ اس وقت آپﷺ کی آواز بھا ری ہو گئی تھی آپﷺ فرما رہے تھے: ’’ان لوگوں کے ساتھ جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا: ’’یعنی انبیاء، صدیقین شہداء اور صالحین (کے ساتھ) اور یہی بہترین رفیق ہیں۔‘‘ کہا: تو میں نے سمجھ لیا کہ اس وقت آپ کو اختیا ردے دیا گیا ہے۔