قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأُمِّهِؓ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2464.01. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو فَذَكَرْنَا حَدِيثًا، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: إِنَّ ذَاكَ الرَّجُلَ لَا أَزَالُ أُحِبُّهُ بَعْدَ شَيْءٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةِ نَفَرٍ: مِنِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ - فَبَدَأَ بِهِ - وَمِنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، وَمِنْ سَالِمٍ، مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ، وَمِنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ " وَحَرْفٌ لَمْ يَذْكُرْهُ زُهَيْرٌ، قَوْلُهُ: يَقُولُهُ.

مترجم:

2464.01.

قتیبہ بن سعید، زہیر بن حرب اور عثمان بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں جریر نے اعمش سے حدیث بیان کی، انھوں نے ابو وائل (شقیق) سے، انھوں نے مسروق سے روایت کی، مسروق کہتے ہیں کہا:  ہم عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تھے تو ہم نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے (سنی ہوئی) ایک حدیث کا  تذکرہ کیا، انہوں نے کہا: اس آدمی کے ساتھ میں رسول اللہ ﷺ سےایک بات سننے کے بعد، جوآپﷺ نے فرمائی تھی، مسلسل محبت کرتا آیا ہوں۔ میں نے آپﷺ سے سنا، آپﷺ فرما رہے تھے: ’’قرآن مجید چار آدمیوںسے پڑھو، ابن ام عبد (ابن مسعود) سے۔۔ آپ ﷺ نے ان کے نام سے ابتداء کی۔۔۔ اور ابی بن کعب سے اور ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم سے اور معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے۔ اور زہیر بن حرب نے (حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے) جو ایک لفظ بیان نہیں کیا وہ ہے: جو آپ ﷺ نے فرمائی تھی۔