قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ وَالِدُ جَابِرٍ ؓ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2471.01. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: أُصِيبَ أَبِي يَوْمَ أُحُدٍ، فَجَعَلْتُ أَكْشِفُ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ، وَأَبْكِي وَجَعَلُوا يَنْهَوْنَنِي، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْهَانِي، قَالَ: وَجَعَلَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ عَمْرٍو، تَبْكِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَبْكِيهِ، أَوْ لَا تَبْكِيهِ، مَا زَالَتِ الْمَلَائِكَةُ تُظِلُّهُ بِأَجْنِحَتِهَا، حَتَّى رَفَعْتُمُوهُ "

مترجم:

2471.01.

شعبہ نے محمد بن منکدر سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی  عنہ سے روایت کی، کہا: احد کے دن میرے والد شہید کر دیے گئے، میں روتے ہوئے ان کے چہرے سے کپڑا ہٹانے لگا اور لوگ مجھے منع کرنے لگے، جبکہ رسول اللہ ﷺ مجھے منع نہیں کر رہے تھے، (میری پھوپھی) حضرت فاطمہ بنت عمرو رضی اللہ تعالی  عنہا نے بھی رونا شروع کر دیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ تم ان پر رؤو یا نہ رؤو، جب تک تم لوگ ان کا جنازہ نہیں اٹھاتے فرشتے ان پر اپنے پروں سے سایہ کر کیے رکھیں گے۔‘‘