تشریح:
فائدہ:
رسول اللہ ازراہ شفقت بار بار عورتوں کو اس بات پر خبردار فرماتے تھے کہ بہت سی قبیح باتوں کووہ انتہائی معمولی سمجھتے ہوئے مسلسل ان کا ارتکاب کرتی رہتی ہیں اور وہ جمع ہو کر اتنا بڑا بوجھ بن جاتی ہیں جو آخرکار انہیں جہنم میں لے جاتا ہے۔ آپﷺ نے ازراہ رحمت عورتوں کو بہت سی بظاہر معمولی نیکیوں کی تلقین فرمائی ہے جو خاص طور پر ان کےلیے آخرت کا بہت بڑا خزانہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان میں چھوٹے بڑے صدقات بھی شامل ہیں۔ ان کا اپنی ہی اولاد خصوصاً بچیوں کے ساتھ مشفقانہ رویہ بھی شامل ہے اگر وہ اللہ کی رضا کے لیے روا رکھا جائے۔