قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

274.06. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ وَضَّأَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقَالَ لَهُ: فَقَالَ: «إِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ».

مترجم:

274.06.

عامر شعبی کے ایک دوسرے شاگرد عمر بن ابی زائدہ نے عروہ بن مغیرہ کے حوالے سے ان کے والد سے روایت کی: ’’کہ انہوں (مغیرہ بن شعبہؓ) نے نبی اکرم ﷺ کو وضو کرایا، آپ ﷺ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ مغیرہ  نے آپ ﷺ سے (اس بارے میں) بات کی، تو  آپ نے فرمایا: ’’میں نے انہیں با وضو حالت میں (موزوں میں) داخل کیا تھا۔‘‘