تشریح:
فائدہ:
تورات میں موجود ہے کہ روح کی حقیقت کا علم صرف اور صرف اللہ کے پاس ہے۔ انہوں نے سوال اس لیے کیا کہ شاید رسول اللہ ﷺ روح کی کوئی تشریح و تفسیر کریں تو وہ اپنے لوگوں کے سامنے کہہ سکیں کہ تورات کی رو سے نعوذ باللہ آپ نبی نہیں نہیں ہو سکتے لیکن آپ پر نزولِ وحی اورتورات کی تصدیق کرنے والے صحیح جواب سے ان پر اتمام حجت ہو گیا اور دل میں ان کو اور زیادہ یقین ہو گیا کہ آپ وہی آخری رسول ہیں جن کا انتظار تھا لیکن انن کی بدبختی ان بر غالب رہی، انہیں ایمان لانے کی توفیق نہ مل سکی۔