تشریح:
فائدہ:
مشرک ایسے بد بخت ہوتے ہیں جو اپنے جیسے انسانوں کو لوٹتے ہیں اور جھوٹے خداؤں پر مال لٹاتے ہیں ابو کعب خزاعہ کی ایک شاخ ہےعمروبن لحی اور عمرو بن عامر کو اکثر شارحین نے ایک ہی شخص قرار دیا ہے ہے عامر اور لحی میں سے ایک اس کے باپ کا نام تھا اور دوسرا، غالباً لحی، اسی شخص کا لقب تھا۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (إن أوَّلَ مَن سَيَّبَ السَّوائِبَ، وَعَبَدَ الأَصنَامَ أَبُو خزَاعَةَ عَمرِو بن عَامِر،) ’’یہ بلاشبہ یہ پہلا شخص ہے جس نے سب سے پہلے (بتوں کے نام پڑ) کھلے چھوڑے جانے والے جانور چھوڑے اور بتوں کی پوجا کی، خزاعہ کا باپ عمرو بن عامر ہے‘‘ (مسند احمد:1/ 446) مصنف عبد الرزاق میں حضرت زید بن اسلم سے مروی حدیث میں انہی کاموں کا آغاز کرنے والے شخص کے طور پر اس کا نام عمرو بن لحی اخو بنی کعب بتایا گیا ہے (تفسیر عبدالرزاق: 1/ 197)