تشریح:
فائدہ:
چھینک جسم سے ناپسندیدہ مواد کے ازالے کے لئے آتی ہے، اس لئے اس پر الحمدللہ کہنا مسنون ہے۔ دوسرے لوگوں کی طرف سے اپنے بھائی کے لیے یہ دعا ہونی چاہیے: (يرحمك الله) ’’اللہ تعالی تم پر رحم فرمائے اور ہر نقصان دہ چیزسے تمہیں نجات دے۔‘‘ اس کے بعد چھینک مارنے والے کی طرف سے ان کے شکریے کے طور پر ان کی مزید ہدایت اور جسمانی اور روحانی طور پر ان کی بھی حالت کی درستگی کی دعا دینا باہمی اخلاص اور خیر خواہی کا تقاضا ہے، لہذا جہاں چھینک مارنے والا یوں کہے: (يهديكم الله ويصلح بالكم) ’’اللہ تعالی تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کرے‘‘ (صحیح البخاري:6224) اکثر علماء کے نزدیک چھینک کے جواب میں دعا دینا فرض کفایہ ہے۔