تشریح:
فائدہ:
جمائیاں عموماً اس وقت آتی ہیں جب انسان پرسستی سی چھانے لگتی ہے یا کسی کام کی طرف توجہ یا اللہ کے ذکرسےغافل ہوتا ہے ہے یا پھر زیادہ کھانے کے بعداس کھانے کو ہضم کرنا انسانی جسم کے لئے چیلنج بن جاتا ہے اس وقت جمائیاں آنا شروع ہو جاتی ہیں تاکہ انسان باقی سارے کام چھوڑ کر بستر پر سو جائے اور جسم پوری توانائی عمل انہضام میں لگا دے۔ یہ سب کیفیتیں معمولات زندگی کی خرابی کی نشانیاں ہیں۔ معمولات زندگی کی خرابی ان قوتوں کی طرف سے پیدا ہوتی ہے جو انسان کی دشمن ہیں ۔ شیطان انہی قوتوں کا سرخیل ہے۔ ایسی قوتوں کے پیچھے چلنے کی بجائے ان کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔