تشریح:
فائدہ:
عائشہ رضی اللہ تعالی تعالی عنہا اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَتَرْغَبُونَ أَن تَنكِحُوهُنَّ﴾ ’’اور اس سے پہلے کی آیت ﴿وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَامَىٰ فَانكِحُوا مَا طَابَ لَكُم مِّنَ النِّسَاءِ﴾ کی تفسیر سے واضح کرنا چاہتی ہیں کہ جب کوئی سرپرست اپنی رشتہ دار یتیم بچی سے بالغ ہونے پر اس کے مال وجمال کی کمی کی بنا پر اس سے شادی کرنے کے لیے آمادہ نہیں اور رشتہ داری کا خیال کیے بغیر اسے چھوڑ دیتا ہے، تو مال اور جمال ہونے کی صورت میں بھی رشتہ داری کو درمیان میں نہ لائے اور اونچے درجے کا حق مہر دیےبغیر اسے نکاح نہ کرے۔